عام سوالات . . .

تباعد ایپلکیشن کورونا وائرس کووڈ 19 پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنی معمول کی زندگیوں میں واپس آنے میں ہماری مدد کرے گا، اس طور پر کہ پچھلے 14 دنوں کے دوران اگر آپ کا رابطہ وائرس سے متاثر شخص سے ہوا ہو تو یہ آپ کو مطلع کر دے گا۔

اگر آپ وائرس سے متاثرہ کسی شخص کے رابطے میں آئے ہوں، تو تباعد ایپ کے ذریعہ آپ کو اپنے اسمارٹ فون پر ایک اطلاع ملے گی اور ضروری بیانات جیسے شناختی نمبر، موبائل نمبر، تاریخ پیدائش اور صحت کا فارم، کو پر کرنے کو کہا جائے گا جسے آگے کی کارروائی کے لئے وزارت صحت بھیجا جائے گا۔

تباعد ایپ ہر ایک کے لئے دستیاب ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں تعاون کرنا ہے۔

تباعد ایپ سعودی، برطانوی اور امریکی ایپل اسٹور - گوگل پلے کے ذریعہ آپ کے اسمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔

جب آپ پہلی بار تباعد ایپ کھولیں گے تو یہ آپ سے ذیل کو یقینی بنانے کو کہے گا/
1۔ نوٹفیکیشن آن کریں
2. میل جول کی نوٹفیکیشن آن کریں (جو کہ ایپ کے اندر موجود ہیں)
3. بلوٹوتھ آن کریں
اس کے بعد ہوم پیج کے ذریعہ ایپ کی موجودہ سرگرمی کا آپ پتہ لگا سکتے ہیں جہاں فعال/ غیر فعال لکھا ہوگا۔

ایپ کے لئے زیادہ تر انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ بلوٹوتھ سے کام کرتا ہے اور ڈیوائس میں ڈیٹا کو محفوظ کرتا ہے۔
لیکن اپ ڈیٹ، نوٹفیکیشن موصول کرنے کے لئے ایپ کو کھولتے وقت نیز صحت کا ڈیٹا اور سوالنامے بھیجتے وقت انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہاں،
تباعد ایپ میں بلوٹوتھ کو آن رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ پچھلے 14 دنوں میں آپ کے بے ترتیب رابطے کو شیئر کیا جا سکے، جس سے ہمیں اس فیصلے میں مدد ملتی ہے کہ کن لوگوں کو مطلع کیا جانا چاہئے کہ وہ وائرس زدہ شخص کے رابطے میں آئے ہیں۔
اسی طرح، نوٹفیکیشن آن رکھنے کی ضرورت اس لئے ہوتی ہے تاکہ اگر پچھلے 14 روز میں آپ کے رابطے میں آئے کسی شخص کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوتی ہے تو آپ کو فورا مطلع کیا جا سکے۔

اگر آپ نے کورونا وائرس کووڈ 19کا چیک اپ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی، تو ایپ آپ کو اس تشخیص کو شیئر کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آزادی دیتا ہے، تاہم شیئر کرنے سے آپ کے رابطے میں آئے لوگوں کو نوٹفیکیشن موصول ہونے اور وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے مل کر کام کرنے میں مدد ملے گی۔

تباعد ایپ کو آپ کی یا آپ کے رابطے میں آئے لوگوں کی شناخت کو جاننے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی یہ آپ کے جغرافیائی دائرہ کار پر نظر رکھتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ صارفین کی رازداری محفوظ ہے۔

یہ ایپ صرف مملکت سعودی عرب میں دستیاب ہے۔

آئی فونز کے لئے، ایپ iOS 13.5 یا اس سے اوپر کے ورژن کو سپورٹ کرتا ہے۔
اینڈرائڈ فونز کے لئے، Android OS 06 یا اس سے اوپر کے ورژن کی ضروت ہے۔

ہاں، تاکہ یہ پتہ لگ سکے کہ ایپ اچھی طرح سے کام کر رہا ہے اور ایپ کی نئی شامل کردہ خصوصیات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ایپ کو سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے تیار کیا ہے۔

اس ایپ کا مقصد کورونا وائرس کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے رابطے میں آنے والے لوگوں کو مطلع کرکے کورونا وائرس کوڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ایپ کی بنیادی خدمات ذیل ہیں/
1۔ کورونا وائرس کووڈ 19 سے متاثر شخص کے رابطے میں آئے لوگوں کو نوٹفیکیشن بھیجنا
2۔ کورونا وائرس کووڈ 19 سے متاثر شخص کے رابطے میں آئے لوگوں کو مدد فراہم کرنا، جس کے لئے ان کی صحت کے بیانات کو ضروری کارروائی کے لئے وزارت صحت بھیجا جائے گا۔
3۔ کورونا وائرس کووڈ 19 سے متاثر شخص کے لئے ایک خدمت فراہم کرنا جس کے تحت وہ ان کے رابطے میں آئے افراد کو مطلع کر سکیں گے۔

ایپ میں کسی صارف کے لاگ ان یا شناخت کی ضرورت نہیں ہے، صرف پہلی بار ایپ اوپن کرتے وقت آپ کو صحت کا فارم پُر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ایپ ہر ایک کے لئے دستیاب ہے، اور اس کے لئے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا ضروری نہیں۔

1۔ نوٹفیکیشن آن کریں
2۔ میل جول کی نوٹفیکیشن آن کریں (جو کہ ایپ میں موجود ہے)
3. بلوٹوتھ آن کریں

ہاں، ایپ کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال مفت ہے ۔

نہیں، کوئی بھی دوسرے چینلز ایپ کی خدمات فراہم نہیں کرتے۔

ایپ عربی اور انگریزی کو سپورٹ کرتا ہے، نیز صارفین ایپ کے اندر ہی زبان کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

نہیں، ایپ ترمیم شدہ فونز (جلبریک/ روٹ) پر کام نہیں کرتا۔

ہاں، صارفین ایپ کے اندر ہی استعمال کے قواعد و ضوابط سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔

ہاں، ایپ ہر ایک کے لئے دستیاب ہے اور اس میں صارف کو اپنی شناخت کرانے کی ضرورت نہیں ہے، اور ایسے شہری جس کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہو یا شناختی کارڈ ہی نہ ہو، وہ ان بعض خدمات کے لئے ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں جن میں شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے مدد طلب کریں اور دوسروں کو آگاہ کریں۔

ہاں، ایپ سب کے لئے دستیاب ہے، اور ایسے شہری جس کی خدمات موقوف ہوں وہ بھی ایپ کو استعمال کرسکتا ہے۔

ہاں، ایپ ہر ایک کے لئے دستیاب ہے، اور بچے اور گھر کے ملازمین یا دوسرے افراد ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم، کچھ ایسی خدمات ہیں جن کے لئے شناختی نمبر درج کرنا ضروری ہے، جیسے مدد طلب کریں اور دوسروں کو آگاہ کریں۔

ہاں، یہ ایپ ہر ایک کے لئے دستیاب ہے، اور اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں، زائرین، خلیجی عوام، بے گھر قبائل یا برماوی بھی اس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم، کچھ ایسی خدمات ہیں جن میں شناختی نمبر درج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے مدد طلب کریں اور دوسروں کو آگاہ کریں۔

نہیں، ایپ صرف اسی ڈیوائس سے منسلک ہے۔

وائرس سے متاثر شخص کے رابطہ میں آنے کے تعلق سے نوٹفیکیشن ملنے کے بعد مدد مدد لینے کے درج ذیل طریقۂ کار ہیں/
1۔ ایپ کا ہوم پیج کھولیں
2۔ 'انفیکشن کے حالات' ٹیب پر کلک کریں
3۔ "مدد طلب کریں" کے بٹن پر کلک کریں
4۔ ضروری تفصیلات کو پُر کریں اور انہیں منظور کریں
5۔ اس کے بعد ایپ تفصیلات کو وزارت صحت بھیج دے گا، جس کے نتیجے میں وزرات جلد از جلد صارف سے رابطہ کرے گی۔

درج ذیل طریقے سے وائرس سے متاثر ہونے کے بارے میں دوسروں کو مطلع کریں/
1. ایپ کا ہوم پیج کھولیں
2. "دوسروں کو آگاہ کریں" ٹیب پر کلک کریں
3. "اپنے اندر انفیکشن کی تشخیص کو شیئر کریں" کے بٹن پر کلک کریں
4. ضروری تفصیلات کو پُر کریں اور انہیں منظور کریں
5. پھر ایپ وائرس سے آپ کے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد آپ کے رابطے میں آئے لوگوں کو آگاہ کر دے گا۔

ایپ درخواست کو وزارت صحت بھیجتا ہے، جس کے نتیجے میں وزارت درخواست دہندگان کے ساتھ ترجیح کے حساب سے جلد از جلد رابطہ کرتی ہے۔

نہیں، ایپ ضروری کام کر لے گا اور اس میں ہے اور یہ فالو اپ کرنا ضروری نہیں کہ کون شخص متاثر ہے۔

خبر دینا اسی صورت میں ممکن ہے کہ میل جول کے تعلق سے کوئی نوٹفیکیشن موصول ہو، احتمال ہے کہ صارف کو کورونا وائرس کووڈ 19 سے متاثر شخص کے رابطے میں آنے کی اطلاع ملنے کی صورت میں "مدد طلب کریں" کا ٹیب ظاہر ہو۔ جن کے پاس ایپ نہیں ہے وہ ایپ کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی رپورٹ کر سکتے ہیں۔

آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہيں، کیونکہ ایپ آپ کے رابطے میں آئے افراد کو تبھی مطلع کرے گا جب آپ کے اندر کورونا وائرس کووڈ 19 کی پوری تصدیق ہوجائے گی۔

بازیابی کے بعد آپ کو ایپ کے ذریعے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

(8001289999) نمبر پر تباعد ایپ کے کسٹمر سروسز سے رابطہ کریں

ایپ صارفین کی شناخت نہيں کرتا اور نہ ہی ذاتی تفصیلات طلب کرتا ہے۔ اسے بین الاقوامی کمپنیوں (ایپل اور گوگل) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور صرف ڈیوائس کی شناخت کی جاتی ہے۔ ہاں اگر صارف وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں وزارت صحت سے تعاون کے لئے درخواست کرتا ہے یا اپنے رابطے میں آئے افراد کو آگاہ کرنا چاہتا ہے تو اور بات ہے۔

ہاں، تبدیل ہوتا رہتا ہے اور ذاتی شناختیں ڈیوائس میں محفوظ کی جاتی ہیں اور مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہیں، اور ایپ ڈیلیٹ کرتے وقت وہ بھی ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں ۔

صحت سے متعلق سوالنامہ پُر کرنا صارف کی صحت کی حالت، بیماری منتقل کرنے کی صلاحیت اور کورونا وائرس کووڈ 19 کے اس کی صحت اور زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں جاننے کے لئے مفید ہے، جس سے وزارت صحت کو صحت کی ترجیحات کے مطابق مدد فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہاں، وائرس سے متاثر شخص کے رابطے میں آنے کی خبر ملنے کے بعد مدد طلب کرتے وقت شناختی کارڈ نمبر، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبر طلب کیا جاتا ہے تاکہ صارف سے رابطہ اور ضروری تعاون فراہم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس خدمت سے فائدہ اٹھانے کا آپشن اختیاری ہے، لیکن اگر صارف اس خدمت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو تفصیلات درج کرنا لازمی ہے۔

ہاں، انفیکشن کی اطلاع دیتے وقت شناختی کارڈ نمبر، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبر طلب کیا جاتا ہے تاکہ وزارت صحت سے اس شخص کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی جا سکی ۔
واضح رہے کہ رابطہ میں آئے افراد کو آگاہ کرنے کی غرض سے انفیکشن کی اطلاع دینے کی خدمت سے فائدہ اٹھانے کا آپشن اختیاری ہے، لیکن اگر صارف اس خدمت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو تفصیلات درج کرنا لازمی ہے۔

ہم سے رابطہ کریں . . .