ایپلیکیشن کے بارے میں . . .
ایپلیکیشن کے بارے میں . . .
شہریوں اور مقیم افراد کی صحت اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے بچانے کے حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کے حرص کو دیکھتے ہوئے ۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی "سدایا" نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکومتی کوششوں کی حمایت میں "تباعد ایپلیکیشن" لانچ کیا ہے۔
مملکت سعودی عرب میں صحت کے نظام اور اس کے قواعد و ضوابط کے مطابق، وزارت صحت نے صحت کے معیارات کو اپنایا ہے جن کی بنیاد پر تباعد ایپ تیار کیا گیا ہے۔ اس ایپ کی خصوصیات اور افادیت سعودی عرب کے قواعد و ضوابط کے نفاذ کے سلسلے میں جاری کی جانے والی کسی بھی اضافی ہدایات سے مشروط ہوں گی، تاکہ صحت و سلامتی کے ایپ کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔ اس میں کورونا جیسے وبائی مرض کے پھیلنے پر قابو پانے اور آہستہ آہستہ معاشرتی زندگی اور دیگر سرگرمیوں پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کی غرض سے افراد کو شامل کیا جائے گا۔
تباعد ایپ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے رابطے میں آنے والوں کو مطلع کرنے کا ایک ذریعہ ہے، جہاں لوگ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اسے صحت کے ہدف کے حصول کے لئے استعمال کرسکتے ہیں جس کے لئے اسے تیار کیا گیا ہے۔
یہ ایپ صارفین کی مکمل رازداری کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی کمپنیوں (گوگل اور ایپل) کی پالیسیوں کے مطابق، ایپ استعمال کرنے والے سمارٹ فونز کی وائرس زدہ شخص کے رابطہ میں آنے کی مدت کے دوران محفوظ کی گئی تفصیلات نیز کورونا زدہ افراد کے ڈیوائس کی تفصیلات بھیجتا ہے۔
یہ ایپ کورونا کیس کا پتہ لگنے کی صورت میں صارف کو فوری اطلاعات حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے، تاکہ سعودی وزارت صحت سے براہ راست صحت سے متعلق مدد طلب کی جا سکے۔

ایپ کی موجودہ خصوصیات . . .

جب ایپ سمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ ہو جاتا ہے تو یہ بلوٹوتھ کے ذریعہ قریبی دیگر اسمارٹ فونز بھی دریافت کرسکتا ہے جن پر یہ ایپ چل رہا ہوتا ہے۔

ایپ یہ معلوم کر سکتا ہے کہ وہ سمارٹ فون دوسرے سمارٹ فونز سے کتنا قریب ہے جو ایپ استعمال کر رہے ہیں، جس سے ایپ کو انتہائی قریب ترین سمارٹ فونز کا اندازہ لگ جاتا ہے اور اس طرح وہ اپنے ان صارفین کو آگاہ کر دیتا ہے جو خطرہ لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

اگر صارف یہ اطلاع دیتا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہے، نیز ایپ اور وزارت صحت کے مابین رابطے سے اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو گذشتہ 14 دنوں کے دوران اس کے قریب رہے تمام سمارٹ فونز کے صارفین کو ایپ کے ذریعہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ایک نوٹفیکیشن موصول ہوگا۔

ایپ استعمال کرنے والے افراد کو موصول ہونے والی اطلاعات کے ذریعے معلوم ہو جائے گا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر فرد کے قریب ہو سکتے ہیں تاکہ وہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایپ کے ذریعہ میل جول کے معاملے کی اطلاع بھی دے سکیں۔

اس ایپ سے لوگوں کو آگاہ کرنے میں مدد ملتی ہے جو متاثرہ افراد کے رابطہ میں آنے کی وجہ سے خود بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔
عام سوالات . . .
1۔ نوٹفیکیشن آن کریں
2. میل جول کی نوٹفیکیشن آن کریں (جو کہ ایپ کے اندر موجود ہیں)
3. بلوٹوتھ آن کریں
اس کے بعد ہوم پیج کے ذریعہ ایپ کی موجودہ سرگرمی کا آپ پتہ لگا سکتے ہیں جہاں فعال/ غیر فعال لکھا ہوگا۔
لیکن اپ ڈیٹ، نوٹفیکیشن موصول کرنے کے لئے ایپ کو کھولتے وقت نیز صحت کا ڈیٹا اور سوالنامے بھیجتے وقت انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
تباعد ایپ میں بلوٹوتھ کو آن رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ پچھلے 14 دنوں میں آپ کے بے ترتیب رابطے کو شیئر کیا جا سکے، جس سے ہمیں اس فیصلے میں مدد ملتی ہے کہ کن لوگوں کو مطلع کیا جانا چاہئے کہ وہ وائرس زدہ شخص کے رابطے میں آئے ہیں۔
اسی طرح، نوٹفیکیشن آن رکھنے کی ضرورت اس لئے ہوتی ہے تاکہ اگر پچھلے 14 روز میں آپ کے رابطے میں آئے کسی شخص کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوتی ہے تو آپ کو فورا مطلع کیا جا سکے۔

قواعد و ضوابط . . .
پہلا پوائنٹ: تباعد ایپلیکیشن کا مقصد
دوسرا پوائنٹ: ایپ کے کام کرنے کے ضوابط

رازداری کی پالیسی . . .
پہلا پوائنٹ: تعارف
دوسرا پوائنٹ: صارف کی معلومات
