ایپ کی رازداری کی پالیسی . . .

پہلا پوائنٹ: تعارف

ڈیٹا اور رازداری کی اہمیت پر یقین رکھتے ہوئے نیز افضل ترین خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے تباعد ایپ انتظامیہ کے عزم کے پیش نظر، انتظامیہ صارف کی تفصیلات اور ان کی جانب سے داخل کی گئ معلومات کے تئیں رازداری کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے، اور ایپ انتظامیہ چوتھےپوائنٹ (استعمال اور انکشاف) میں درج مخصوص شرائط کے مطابق ہی ان معلومات کا انکشاف کرے گی۔

دوسرا پوائنٹ: صارف کی معلومات

یہ ایپ عالمی کمپنیوں گوگل اور ایپل کی پالیسیوں کے مطابق، ایپ استعمال کرنے والے سمارٹ فونز کی وائرس زدہ شخص کے رابطہ میں آنے کی مدت کے دوران محفوظ کی گئی تفصیلات نیز کورونا زدہ افراد کے ڈیوائس کی تفصیلات بھیجتا ہے۔

تیسرا پوائنٹ: معلومات کی جمع و ذخیرہ اندوزی

الف۔ معلومات جمع کرنا:
تباعد ایپ کچھ سمارٹ فون کے ڈیٹا جمع کرتی ہے جو تجربے کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، جیسے ڈیوائس کی زبان اور سسٹم کی قسم۔ نیز یہ ایپ متاثرہ شخص کے ڈیوائس کے قریب رہے دیگر سمارٹ فونز کا پتہ لگاتا ہے اور اس طرح وہ اپنے صارفین کو ایپ کے ذریعے مطلع کرتا ہے، اس میں وزارت صحت (سعودی عرب) اور سعودی عرب کے مقامی ضابطوں کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کردہ معیارات کا پورا خیال کیا گیا ہے۔
ب۔ معلومات کی ذخیرہ اندوزی:
جمع کی گئی معلومات کو سعودی عرب کے اندر ایپ انتظامیہ کے ذریعہ متعین کردہ سرورز میں ذخیرہ کیا جاتا ہے، اور ایپ انتظامیہ کی یہ کوشش رہتی ہے کہ یہ سرورز ہیکنگ یا غیر مجاز رسائی سے محفوظ رہیں، اور ایپ انتظامیہ یہ عہد کرتی ہے کہ وہ ہر 14 دنوں میں ان معلومات کو سرورز سے حذف کر دے گی۔

چوتھا پوائنٹ: استعمال اور انکشاف

الف- ایپ کی خدمات اور اس کا استعمال سعودی وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ صحت کے معیارات کے تابع ہیں، جن کا مقصد کورونا وائرس سے متاثر یا مشتبہ ہونے کی صورت میں صارفین کو رپورٹنگ کی خدمت اور ایپ کے ذریعہ بھیجی گئی دیگر اطلاعات موصول کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ صارف اس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ اس کی ذاتی معلومات محفوظ رہیں اور ایپ انتظامیہ کسی بھی پارٹی کو سعودی وزارت صحت یا مملکت کے مقامی ضابطوں کی ہدایات کے مطابق ہی ان کا انکشاف کریں۔
ب- صارفین کی معلومات سے آگاہ صرف ایپ انتظامیہ میں اس کام کے مجاز کارکنان ہی ہو سکیں گے، نیز یہ اس دستاویز میں بیان کردہ مقاصد اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہی ہوگا۔
ج- صارف کی تفصیلات جن میں اس کی شناخت کا ذکر نہ ہو، انہیں مجموعی شماریاتی ڈیٹا کے تحت استعمال کیا جا سکتا ہے، نیز ایپ انتظامیہ جیسا مناسب سمجھے گی ان تفصیلات کو تمام متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کر سکتی ہے

پانچواں پوائنٹ: بیرونی روابط

ایپ میں تیسری پارٹیوں کے روابط شامل ہوسکتے ہیں جن میں رازداری کی پالیسی ہمارے ذریعہ اختیار کی گئی پالیسی سے مختلف ہوسکتی ہے، ایپ ان روابط کے مواد یا ان کی پالیسی کے لئے ذمہ دار نہیں ہے، اور صارف اپنے ڈیٹا کا ذمہ دار خود ہوگا، ہم صارفین کو استعمال کرنے سے پہلے روابط کی پالیسی کو چیک کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

چھٹا پوائنٹ: رازداری کے تحفظ کے تئیں صارف کی ذمہ داری

صارف کی معلومات کے تحفظ کے لئے ہم درج ذیل کی سفارش کرتے ہیں:
الف۔ جب صارف کو لگے کہ کوئی دوسرا شخص ایپ سے متعلق نجی معلومات یا کوئی بھی خفیہ معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے تو ایپ کے ٹیکنکل سپورٹ سے فوری رابطہ کریں۔
ب- فون یا انٹرنیٹ کے ذریعہ کسی بھی خفیہ معلومات کو نہ بتائیں جب تک معلومات حاصل کرنے والے شخص یا فریق کی شناخت نہ ہو۔
ج- ایک محفوظ سمارٹ موبائل فون میں ایپ کا استعمال کریں نیز حفاظتی پروگراموں جیسے اینٹی وائرس وغیرہ کا استعمال کر کے اس بات پر زور دیں کہ آپ کا ڈیوائس محفوظ ہے اور ہمیشہ اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔

ساتواں پوائنٹ: عام ضوابط

- ایپ کی نگراں باڈی کا نام: سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی۔ نیشنل انفارمیشن سنٹر۔ ای میل: (Tabaud@sdaia.gov.sa)
- تباعد ایپ انتظامیہ ضوابط میں اضافہ یا تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، اور اس سلسلے میں تباعد ایپ انتظامیہ صارف کو مطلع کرے گی۔
- قواعد و ضوابط کے نفاذ میں عربی زبان معتبر ہوگی۔ کسی بھی دوسری زبان میں مذکور متن کی ترجمانی پر تنازعہ کی صورت میں، عربی متن مقدم ہوگا۔

ہم سے رابطہ کریں . . .