قواعد و ضوابط . . .

پہلا پوائنٹ: تباعد ایپلیکیشن کا مقصد

مملکت سعودی عرب کے صحت کے نظام اور اس کے قواعد و ضوابط کے مطابق، وزارت صحت نے صحت کے معیارات کو اپنایا ہے جن کی بنیاد پر تباعد ایپ تیار کیا گیا ہے۔ اس ایپ کی خصوصیات اور افادیت سعودی عرب کے قواعد و ضوابط کے نفاذ کے سلسلے میں جاری کی جانے والی کسی بھی اضافی ہدایات سے مشروط ہوں گی، تاکہ صحت و سلامتی کے ایپ کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔ اس میں کورونا جیسے وبائی مرض کے پھیلنے پر قابو پانے اور آہستہ آہستہ معاشرتی زندگی اور دیگر سرگرمیوں پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کی غرض سے افراد کو شامل کیا جائے گا۔

دوسرا پوائنٹ: ایپ کے کام کرنے کے ضوابط

سعودی وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق تباعد ایپ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے رابطے میں آنے والوں کو مطلع کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ لوگ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اسے صحت کے ہدف کے حصول کے لئے استعمال کرسکتے ہیں جس کے لئے اسے تیار کیا گیا ہے۔ نیز اس سے صارفین کورونا کیس کا پتہ لگنے کی صورت میں فوری اطلاعات حاصل کر سکتے ہیں تاکہ براہ راست صحت سے متعلق مدد طلب کی جا سکے۔طریقہ درج ذیل ہے:
1. گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ایپ کو مفت اور رضاکارانہ طور پر استعمال کریں۔
2. ایپ استعمال کرنے کے لئے بلوٹوتھ آن کرنا ضروری ہے۔
3. ایپ کو آپ کی یا آپ کے رابطہ میں آئے افراد کی شناخت جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔
4. ایپ کسی بھی صارف یا ایپ استعمال کرنے والے سمارٹ فونزکے مالکین کے جغرافیائی نقاط سے متعلق کوئی ڈیٹا جمع نہیں کرتا ہے اور نہ ہی اس سے جڑے سمارٹ موبائل فونز کی شناخت کرتا ہے۔
5. ایپ کسی بھی ایسے ڈیٹا کو جمع یا اس سلسلے میں کارروائی نہیں کرتا ہے جو اس دستاویز میں ذکر کردہ مقصد کو پورا نہ کرتا ہو۔
6. ایپ کے اندر جمع کی جانے والی تفصیلات کے سلسلے میں کارروائی کورونا وائرس کے پھیلا‎ؤ پر قابو پانے کی غرض سے کی جاتی ہےاور انہیں دوسرے مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا۔

تیسرا پوائنٹ: صارف کی تفصیلات بھیجنے کی پالیسی

یہ ایپ عالمی کمپنیوں گوگل اور ایپل کی پالیسیوں کے مطابق، ایپ استعمال کرنے والے سمارٹ فونز کی وائرس زدہ شخص کے رابطہ میں آنے کی مدت کے دوران محفوظ کی گئی تفصیلات نیز کورونا زدہ افراد کے ڈیوائس کی تفصیلات بھیجتا ہے۔

چوتھا پوائنٹ: سروس کی تفصیل

1. جب ایپ سمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ ہو جاتا ہے تو یہ بلوٹوتھ کے ذریعہ قریبی دیگر اسمارٹ فونز بھی دریافت کرسکتا ہے جن پر یہ ایپ چل رہا ہوتا ہے۔
2. ایپ یہ معلوم کر سکتا ہے کہ وہ سمارٹ فون دوسرے سمارٹ فونز سے کتنا قریب ہے جو ایپ استعمال کر رہے ہیں، جس سے ایپ کو انتہائی قریب ترین سمارٹ فونز کا اندازہ لگ جاتا ہے اور اس طرح وہ اپنے ان صارفین کو آگاہ کر دیتا ہے جو خطرہ لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔
3. اگر صارف یہ اطلاع دیتا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہےیا اس کی علامات محسوس کر رہا ہے تو گذشتہ 14 دنوں کے دوران اس کے قریب رہے تمام سمارٹ فونز کے صارفین کو ایپ کے ذریعہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ایک نوٹفیکیشن موصول ہوگا۔
4. ایپ استعمال کرنے والے افراد کو موصول ہونے والی اطلاعات کے ذریعے معلوم ہو جائے گا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر فرد کے قریب ہو سکتے ہیں تاکہ وہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
5. اس ایپ سے ان لوگوں کو آگاہ کرنے میں مدد ملتی ہے جو متاثرہ افراد کے رابطہ میں آنے کی وجہ سے خود بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

پانچواں پوائنٹ: صارف کی واجبات

تباعد ایپ کو کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں افراد کی شمولیت اور ایپ کے ذریعہ متعلقہ اطلاعات موصول ہونے کی غرض سے منظور شدہ صحت کے معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے، اور صارفین درج ذیل طریقے سے اس ایپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
1. ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کا مطلب اس دستاویز میں درج قواعد و ضوابط کی خود بخود منظوری ہے۔
2. صارف صحت سے متعلق انتباہات کی نگرانی اور کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کی حمایت کی غرض سے ایپ کے فوائد و خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
3. ایپ کے استعمال سے، صارف صحت کے منظم معیارات کے مطابق ڈیٹا پروسیسنگ اور کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات پر اتفاق کرتا ہے۔
4. ایپ کے ذریعہ - اختیاری طور پر -کسی متاثرہ یا مشتبہ صارف کا ڈیٹا (شہریوں کا شناختی نمبر، مقیم افراد کا اقامہ نمبر، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبر)بھیجنے سے، یہ سمجھا جائے گا کہ صارف ڈیٹا پروسیسنگ، اور کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے استعمال ہونے والے صحت کے طریق کار پر اتفاق کرتا ہے۔
5. ایپ استعمال کرنے والا کسی بھی وقت بغیر کسی شرط کے ایپ سے باہر نکل سکتا ہے۔
6. صارف اس دستاویز کے مقاصد سے متعلق اطلاعات موصول کرنے پر اتفاق کرتا ہے۔
7. صارف ایپ میں درج کی گئی تفصیلات کی درستگی کے لئے ذمہ دار ہے۔
8.
9. کورونا وائرس سے متاثرہ صارف اس دستاویز میں موجود شرائط اور ایپ کی رازداری کی پالیسی کے مطابق ایپ انتظامیہ کو کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے مطابق تباعد ایپ کے اہداف کے حصول سے متعلق ڈیٹا کا استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرتا ہے، اور اسے بلوٹوتھ مستقل طور پر آن رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ایپ کی اطلاعات بھیجنے کیلئے اس ٹکنالوجی کا استعمال کیا جا سکے۔

چھٹا پوائنٹ: عام ضوابط

1. تباعد ایپ انتظامیہ ایپ استعمال کرنے سے پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے نتائج کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔
2. تباعد ایپ انتظامیہ کسی بھی قسم کے (براہ راست یا بالواسطہ) نقصانات کے لئے ذمہ دار نہیں ہے جو ایپ استعمال کرنے کی وجہ سے صارف پر پڑ سکتے ہیں۔
3. قواعد و ضوابط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرنے کے بعد ہی ایپ کا استعمال ممکن ہے۔
4. اس دستاویز کے اہداف سے مطابقت نہ رکھنے والی کسی بھی رپورٹنگ کو رد کرنے کا تباعد ایپ انتظامیہ کو اختیار ہے۔
5. تباعد ایپ انتظامیہ ضوابط میں اضافہ یا تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، اور اس سلسلے میں تباعد ایپ انتظامیہ صارف کو مطلع کرے گی۔
6. ایپ کی خدمات مفت ہیں اور سعودی عرب میں موجود ہر کسی کے لئے دستیاب ہیں اور یہ صرف انہی لوگوں کے لئے ہیں جو سعودی عرب میں رہتے ہیں۔
7. ایپ بحال رکھنے، اس میں ترمیم کرنے، کارکردگی کو بہتر بنانے یا ایپ کے تکنیکی یا سیکیورٹی کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پیش آنے پر تباعد ایپ انتظامیہ کو خدمت عارضی طور پر معطل کرنے کا اختیار ہے ۔
8. ایپ انتظامیہ اس بات کی ضمانت نہیں دیتی ہے کہ خدمات ہمیشہ دستیاب رہیں گی یا ان تک رسائی غلطیوں یا بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی، نیز بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تمام خدمات یا بعض خدمات بشمول مکمل تباعد ایپ کو معطل کرنے، واپس لینے ، روکنے یا تبدیل کرنے کا ایپ انتظامیہ کو اختیار ہے۔ اگر خدمات کسی بھی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں تو انتظامیہ صارف کے تئیں ہرگز ذمہ دار نہیں ہوگی ۔
9. ایپ انتظامیہ صحت کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے جیسا مناسب سمجھے گی خدمات تبدیل کرنے یا ایپ ختم کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
10. تباعد ایپ کی خصوصیات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی غرض سے ایپ کو استعمال کرنا، ایپ کی سیکورٹی پر حملہ کرنا، ڈیٹا چوری کرنے یا نقل کرنے کی کوشش یا اس سلسلے میں کسی طرح کی مدد کرنا نیز کسی بھی ایسے ڈیوائس یا آپریٹنگ سسٹم پر تباعد ایپ کو استعمال کرنا جس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی ہو، اس میں وہ ڈیوائسز شامل ہیں جنہیں بنانے والی کمپنیوں کی عائد کردہ پابندیوں سے آزاد کر دیا گیا ہے ، یہ جرم ہے جس کے تحت مجرم پر کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے مقرر کردہ سزائیں مرتب ہوں گی۔ نیز اس کے علاوہ فریب کے جرائم سعودی عرب کے تعزیراتی نظام کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔

ساتواں پوائنٹ: ایپ انتظامیہ

1. نگراں اور تیار کرنے والا نیز تمام دانشورانہ املاک کے حقوق کا مالک اور اس کے انتظام کا ذمہ دار ہے: سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی۔ نیشنل انفارمیشن سنٹر۔
2. رابطہ کرنے کے لئے ای میل کریں: (Tabaud@sdaia.gov.sa) ، اور تباعد ایپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ہماری ویب سائٹ https://tabaud.sdaia.gov.sa ملاحظہ کریں اور اکثر پوچھے گئے سوالات پر ایک نظر ڈالیں اور مدد کے بارے میں مزید تفصیلات سے مطلع ہوں۔

ہم سے رابطہ کریں . . .